کراچی : لانڈھی میں رینجرز کی کارروائیاں،متعدد افراد زیر حراست

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے دو مشتعل گروپس کے درمیان فائرنگ کا لسلسلہ جاری ہے۔

جس کے باعث علاقے میں شدید کشیدہ کی صورتحال ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل لانڈھی نمبر 6 میں نجی ٹی وی کی گاڑی چھیننیکی کوشش کی گئی میں مزاحمت پر ڈرائیور کو زدکوب بھی کیا گیا۔