کراچی: لیاری میں دستی بم حملے ، 12 افراد ہلاک، 30 زخمی

 Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں مسلح گرہوں میں تصادم کے نتیجے میں چار خواتین اور دو بچوں سمیت 12 افرادہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں جنگ کا سماں ہے، عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

سندھ حکومت، پولیس اور انتظامیہ کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لیاری ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح جھٹ پٹ مارکیٹ اور گل محمد لین میں شروع ہونے والے مسلح گروہوں کے تصادم میں دستی بموں سے حملے کئے گئے۔

حملوں میں چار خواتین اور دو بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران گھر پر اوان راکٹ گرنے سے بھی خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گینگ وار کے اہم ملزم غفار ذکری کے بھائی شیراز ذکری عرف فتح محمد ذکری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد آج صبح سے ہی لیاری کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ کشیدگی کے با عث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دکانیں کا کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہے۔