کراچی : ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں سمیت 12 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین اور ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں سمیت 12 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے باعث آج بھی کاروبار بند رہا۔ کراچی گولیوں کی تڑٹراہٹ نے امن کی فاختہ کو شہر کی فضاں سے کچھ ایسا دور کر رکھا ہے کہ یہاں آہوں اور سسکیوں کی گونج کے علاوہ کچھ سنائی نہیں دیتا۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ اور سرجانی خدا کی بستی میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ سائٹ ولیکا چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سی آئی ڈی پولیس اہلکار عبداللہ جاں بحق ہوا۔

اورنگی ٹان ڈبہ موڑ کے قریب اول اختر فائرنگ کا نشانہ بنا۔ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے کارکن محمد حنیف اور اختر کو قتل کر دیا گیا۔ لیاری جونا مسجد کے قریب فائرنگ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے زلیخا نامی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ آگرہ تاج، الفلاح اور ہنگور آباد میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلیمیں تین افراد زخمی ہو گئے۔

جس کے بعد علاقے میں کاروبار بند ہو گیا۔ لی مارکیٹ کھجور بازار اور سرجانی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے اسد اللہ جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹان نمبر ایک میں چالیس سالہ شمشیر بی بی کو قتل کر دیا۔ کورنگی میں ستائیس سالہ ریحان فائرنگ کا نشانہ بنا۔ ماڑی پور مچھر کالونی میں فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے قریب فائرنگ سے دو افراد جبکہ کورنگی کے ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔