کراچی : میٹروول میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،کئی افراد زیر حراست

Search Operation

Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میڑول میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سائٹ ایریا کے علاقے میڑول میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے کیا جارہا ہے، کاروائی میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے تلاشی کا سلسلہ جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔