کراچی:رینجر ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، تاہم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔