کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ناظم آباد پاپوش نگر اور شرافی گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کا کمان اینڈ کنٹرول سنٹر اور کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔