کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت11 افرادجاں بحق ہوگئے۔ گارڈن شو مارکیٹ کیقریب کریکر حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

نیو بلال کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی اعجاز، سمیت دو افراد کو موت کیگھاٹ اتار دیا۔ میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص دم توڑ گیا۔ صدیق وہاب روڈ، گھانچی پاڑہ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پرانی سبزی منڈی اور ڈیفنس فیز ٹو،، کچرا کنڈی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سرجانی ٹان میں فائرنگ سے ہاشم جبکہ پرانا گولی مار ریکسر لین کے قریب رحیم بخش کو زخمی کردیا گیا۔

گارڈن شو مارکیٹ کے قریب کریکر کے حملے میں بھی چار افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔