کراچی میں متعدد پانی کے نمونوں میں کلورین کی کمی کا سامنا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 38 سے زاید مقامات پر پانی کے نمونوں میں کلو رین کی کمی کا سامنا ہے۔ انسداد نگلیریا کمیٹی کے ترجمان کے مطابق کمیٹی نے ایک ماہ کے عرصہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے ایک ہزار نمونے حاصل کیئے ہیں جس میں سے 38 سے زاید نمونوں میں کلورین کی کمی کا سامنا رہا۔

جن علاقوں میں کمی کا سامنا ہے ان میں گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لانڈھی، سائٹ ایریا، اورنگی، کھارا در، ملیر، گڈاپ، بن قاسم اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں نگلیریا کے خاتمے کے لیئے کلورین کو محلول اور دیگر ذرائع سے پانی میں شامل کرنے کے لیئے تجاویز بھی زیر غور ہیں۔