لاہور : سیوریج لائن دھماکا، 12 بچوں سمیت 15 افراد زخمی

Lahore Blast

Lahore Blast

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سیوریج لائن میں گیس دھماکے سے 12 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے شیر پاو کالونی میں شام کے وقت بچے بندر کا تماشہ دیکھ رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک شخص نے گٹر کے نزدیک سگریٹ جلا کر دیا سلائی پھینکی تو گٹر سے نکلنے والی گیس کو آگ لگ گئی۔

جس سے وہاں بندر کا تماشہ دیکھنے والے 12 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے جنھیں سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں دی جانیوالی طبی امداد کا جائزہ لیا۔