سکھر : جعلی دستاویزات پر ملزمان کی رہائی جیلر کی درخواست ضمانت مسترد

Sukkur

Sukkur

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی دستاویزات پر سکھر جیل سے ملزمان کو رہا کرنے کے الزام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل قلندر بخش کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔

پٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل پر جیکب آباد کے چار خطرناک ملزمان کو جعلی ریلیز آرڈر پر جیل سے رہا کر دیا۔ اسی الزام میں ملزم عبدالقیوم گرفتار جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل قلندر بخش نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔