کراچی : پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا۔کراچی میں ماڑی پور روڈ پر کران سنیما کے قریب رات گئے دو افراد ستائیس سالہ عدنان اور پچیس سالہ شعیب کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتولین سگے بھائی اور بلدیہ ٹان کے رہائشی تھے۔

انھیں گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ لیاری کے ابل چوک سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔ موسی لین کے علاقے میں پٹھان مسجد کے قریب علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب گلشن معمار کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پینتیس سالہ ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔