قصور میں پولیس کی غنڈا گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، میاں افضل

Punjab Police

Punjab Police

مصطفی آباد/للیانی: قصور میں پولیس کی غنڈاگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت بکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پہلے ماڈل ٹائون اور اب قصور میں پولیس کی غنڈا گردی کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں ناکام حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے،پنجاب پولیس ن لیگ کے ایماء پر شریف شہریوں پر تشدد و قتل و غارت بازار گرم کر رکھا ہے، ہم سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں سنیئر وکیل پر تشدد کے واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔میاں افضل جتالہ نے گزشتہ روز سنیئر ممبر بارقصور سردارعلی احمد چوغطہ پر ایس ایچ او تھانہ صدر قصور ملک شمشیر اور اسکے دیگر غنڈہ گرد اہلکاروں کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور اعلیٰ پولیس افسران کے رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سمیت ضلعی پولیس کے رویے کی مذمت کی اور تشدد کے مقدمہ میں نامزد پولیس انسپکٹر اور اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔میاں افضل جتالہ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ نا اہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، جبر اور طاقت سے سونامی کے راستہ نہیں روکا جا سکتا۔