کینیا : بس حادثے میں 35 افراد ہلاک، 50 زخمی ہوگئے

Kenya

Kenya

کینیا(جیوڈیسک)کینیا میں ہائی وے پر بس حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔کینیا کے شہر مونگی میں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ کچھ افراد چھت پر بھی بیٹھے تھے۔

امدادی کارکنوں نے بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ اب بھی کئی مسافروں کے بس کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔