fbpx

خادم رضوی کے بیٹے علامہ سعد ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر

Saad Hussain Rizvi

Saad Hussain Rizvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا۔

علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

علامہ سعد حسین رضوی، جمعرات کو خالق حقیقی سے ملنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔