خیرپور : پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

Khairpur

Khairpur

خیر پور (جیوڈیسک) خیرپور کے نواحی گاؤں میں پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خیرپور کے نواحی گوٹھ ، صادق کلہوڑو میں لہوڑااور ناریجو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دونوں افراد کا تعلق ناریجو قبیلے سے ہے۔ دونوں قبائل کے درمیان دشمنی سےان قبائل کے ایک درجن افراد مارے جا چکے ہیں۔ ڈی ایس پی محمد رفیق کا کہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔