خان بیگ آئی جی پولیس پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Khan Bag

Khan Bag

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی پنجاب خان بیگ کو ترقی دے کر آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ لاہور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پولیس گروپ گریڈ اکیس کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب خان بیگ کو ترقی دے کر آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

خان بیگ کو نگران دور میں آفتاب سلطان کے بعد آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ خان بیگ اس سے پہلے ڈی آئی جی پنجاب، ڈی پی او گجرات، ڈی پی او سیالکوٹ بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔