خانیوال : بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق اور اٹھارہ شدید زخمی ہو گئے۔ صادق آباد سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مسافر ھسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں عمر حیات، حرا فاطمہ اور 12 سالہ محمد سہیل شامل ہیں۔ 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جبکہ محمد شہباز، عبدالحسیب، محمد سعید، محمد فیصل، محمد مظہر، اعظم علی، عبدالوحید، حبیب الرحمن، احمد خبیب، عظمی نعیم، محمد نعیم، ابرار رشید، محمد رشید، محمدافضل، اسد منیر، محمد ارشد، شمیم اختر اور شمائلہ سعید زخمی ہو گئے۔