مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، بعض عناصر تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں

New Delhi

New Delhi

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے بعض عناصر دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ٹی وی انٹریو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا پاکستان سے بہتر تعلقات کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جائے گا۔

اشتعال انگیز اقدامات کو مذاکرات بند کرنے کی بنیاد نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری نہیں دیکھنا چاہتے۔ کشیدگی کے باوجود بات چیت جاری رہنا دونوں ملکوں کے لیے مفید ہے۔

سلمان خورشید کا کہنا تھا پاکستان کو ممبئی حملوں کے معاملے میں تعاون کرنا چاہئے۔ بھارت ممبئی حملوں کی تحقیقات کے معاملے سے دستبردار نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عالمی قوانین مدنظر رکھے جائیں گے۔