خواجہ آصف اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Captain Safdar and Khawaja Asif

Captain Safdar and Khawaja Asif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی ضمانت کی درخواستیں جون کے پہلے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں جس پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے، ان کی درخواست کی سماعت یکم جون کو ہو گی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، وہ نیب کو پہلے ہی ریکارڈ فراہم کر چکےہیں، الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس بھی اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت 3 جون کو ہو گی۔

انہوں نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔