خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں ڈرائیو ر محفوظ رہا۔ خاصہ دار فوس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمرود بائی پاس روڈ پر پیش آیا۔

نامعلو م مسلح افراد نے پشاور سے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینر پرفائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے کنٹینر کے شیشے ٹو ٹ گئے، تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔