خیبر ایجنسی : خاصہ دار فورسز کے خالی چیک پوسٹ پر دھماکا

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) جمرود خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورسز کے خالی چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی نقصان نہیں ہو تحصیل جمرود میں ٹیڈی بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم خاصہ دار فورس کی عارضی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے وقت چیک پوسٹ خالی تھی ،یہ چیک پوسٹ نیٹو سپلائی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے، خاصہ دار فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔