خیبر ایجنسی : لنڈی کوتل میں مسجد کے قریب دھماکا،بچہ جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور(جیوڈیسک)خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے اشرف خیل میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔جنگ اور جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق بارودی مواد مسجد کے قریب ایک مکان کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

جس سے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے وقت نمازی بھی اسی مقام سے گزرتے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ خاصہ دار ذرائع نے واقعے میں ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی۔