خیبر پختونخوا : اسد قیصر بلامقابہ سپیکر، امتیاز قریشی ڈپٹی سپیکر منتخب

KP

KP

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے اسد قیصر اور امتیاز شاہد قریشی کو بلامقابلہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا جلاس سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کے زیر صدارت ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ایوان کے لیے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین معاملات کے لیے اجلاس پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا ۔

اس دوران سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کے چیمبر میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن کے مابین گفت وشنید ہوئی۔ تقریبا ایک گھنٹے تک ہونیوالی بات چیت کے بعد اپوزیشن جماعتیں تحریک انساف کے نامزد امیدواروں پر متفق ہوگئیں جس کے بعد سپیکر نے رولز معطل کرتے ہوئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیے دوسرے امیدواروں کو اپنے کاغذات واپس لینے کی ہدایت کیں۔

جسکے بعد سپیکر کے لیے اپوزیشن کے منور کان جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے ارباب اکبر حیات نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر نامزد وزیر اعلی خیبر پرویز خٹک نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر اپوزیشن کے ساتھہ اتفاق راے پیدا ہو گیا یے قائد ایوان کے لیے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پہلے قدم میں ہم کامیاب ہو گئے انشا اللہ دوسرا قدم بھی اچھا ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔