پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

Security Arrangements

Security Arrangements

لاہور(جیوڈیسک) یکم جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں دنیا نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے ایس پی سیکیورٹی عبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ساڑھے چار سو پولیس جوان ، سپشل برانچ ، الیٹ فورس اورسیکورٹی برانچ کے اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

اس موقع پر اسمبلی کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی اور اونچی عمارات پرشوٹر تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ اجلاس سے قبل اسمبلی کی عمارت اوراردگرد کو سراغ رساں کتوں سے بھی کلیئر کرایا جائے گا۔