خیبر پختونخوا اسمبلی : ڈرون حملوں کیخلاف قرار داد پر اپوزیشن کا احتجاج

KP Assembly

KP Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے قرار داد کل تک موخر کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر امتیاز قریشی کی زیر صدارت خیبر پختونخو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر گرما گرم بحث کی گئی، اپوزیشن اراکین نے حکومت سے دو ٹوک موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر سراج الحق نے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد پیش کی۔

جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ قرار داد پیش کرتے وقت ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس پر وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے کہا کہ اگر قرار داد پر اپوزیشن کے خدشات ہیں تو مشاورت کے بعد کل دوبارہ قرار داد ایوان میں لائی جائے گی۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر امیتاز قریشی نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارد اد کل تک موخر کر دی۔