خیبر پختونخوا حکومت میں شامل تینوں جماعتیں نئے بلدیاتی نظام پر متفق

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت میں شامل تینوں سیاسی جماعتیں نئے بلدیاتی نظام پر متفق ہو گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی منظوری کے بعد جلد ہی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے ایک مشترکہ اجلاس میں صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اس نظام میں یونین کونسل کی بجائے ویلج کونسل قائم کی جائے گی جس کا مقصد لوگوں کے مسائل گاوں کی سطح پر حل کرنا ہے۔ نئے نظام میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر کونسلیں قائم کی جائیں گی۔ نئے نظام کا بل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔