اذان دی تھی جماعت ہونا ابھی باقی ہے : طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دسمبر میں تاریخ ساز جلسہ اور جنوری میں لانگ مارچ کر کے اذان دی تھی جماعت ہونا ابھی باقی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موذن اذان دے کر جماعت کھڑی ہونے تک چپ رہتا ہے۔

ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں تو اقامت کہہ کر کھڑے ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جس دن جماعت قائم ہو گی باطل خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا پاکستان عوامی تحریک سنار کی ٹک ٹک پر یقین نہیں رکھتی وقت آنے پر ایک ہی ضرب لگائیں گے۔