خیبرپختونخوا : جماعت اسلامی کا انتخابی فہرستوں میں درستگی کا مطالبہ

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

بنوں (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں دھاندلی سے پاک بلدیاتی انتخابات کے انعقادسے قبل انتخابی فہرستوں کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے بنوں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ دھاندلی سے پاک بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تاہم اس سے قبل ووٹر لسٹوں کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر شہری کو ووٹ ڈالنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرے گی۔ میرٹ اور عدل و انصاف کا دامن نہیں چھوڑا جائے گا۔