پشاور سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مزید سخت، اضافی نفری تعینات

Peshawar Central Jail

Peshawar Central Jail

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سینٹرل جیل پشاورکے اطراف کی سڑکیں رات کے اوقات میں خاردار تاریں بچھا کر بند کر دی گئیں۔ رات دس بجے کے بعد پشاور پریس کلب کے قریب خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے صدر روڈ بلاک کیا جاتا ہے۔

جدید اسلحہ سے لیس پولیس ٹیمیں گشت کر نے لگیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیل روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کیا گیاہے۔