قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، چین کا مطالبہ

Killers arrested

Killers arrested

پاکستان (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے سانحہ دیامر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے گلگت کے ضلع دیامر میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی شیدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سیاحوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

چینی سفیر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سانحہ دیامر میں تین چینی سیاح قتل کیے گئے ہیں جبکہ یوکرین نے شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔