شاہ فیصل کالونی میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

کراچی : آل سندھ انڈر 17انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل کالونی کی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔آج مکلی اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد سے فائنل میچ کھیلا جائے گا کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ انڈر 17انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی فاتح شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں پر مشتمل اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری سے ملا قات کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

یہاں کے نوجوانوں میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں جو اپنے جوہر کے ذریعے دنیا میں نہ صرف شاہ فیصل کالونی بلکہ پاکستان کا نام بلند کرچکے ہیں نشاط ضیاء قادری نے کھلاڑیوں کو سندھ کی سطح پر منعقدہ ٹورنامنٹ میں بہتر کار کردگی اور فائنل تک رسائی پر مبارک باد پیش کیا اس موقع پر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان اور دیگر موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹیم کے روح رواں اورنگزیب سلطان اور تمام کھلاڑیوں کو اپنے اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلا یا اس موقع پر کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

آل سندھ انڈر 17انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج مورخہ 8جون 2013ء بروز ہفتہ مکلی اسٹیڈیم ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد اور ڈسٹرکٹ ایسٹ شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں پرمشتمل اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے درمیان کھلا جائے گا۔