شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم 18تا 21نومبر2013ء تک منعقد ہوگی والدین اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی پولیو ویکسین پلوائیں

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا جو 21نومبر تک جاری رہے گا، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل نے منتخب عوامی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں انسداد پولیو مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی میں 75ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکیسن پلا ئے جائیں گے۔

محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل نے انسداد پولیو کے انتظامات کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے 200 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور ہر یونین کمیٹی میں ایک میڈیکل آفیسر تعینات کیا گیا جو مہم کی نگرانی کرے گا شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہی صحت مند زندگی اور مظبوط پاکستان کی علامت ہے۔

پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اداروں کے ساتھ ہر فرد کو بھی اپنا قومی فریضہ انجام دینا ہوگا ،پولیو سے بچائو کے حوالے سے انسداد پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین پولیو سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعے ہے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے ساتھ پولیو سے بچائو کی ویکسین لازمی پلوائیں۔ نشاط ضیاء قادری نے ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ تندہی اور نیک نیتی کے ساتھ انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں ۔

پولیوسے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کریں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ پولیو سمیت تمام امراض سے بچائو کے حوالے سے بچائو اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلا ئی جائے نشاط ضیاء قادری نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ مستقبل کے معماروں کی صحتمند زندگی کے لئے انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی پلوائیں انہوں نے علماء اکرام اور علاقہ معرزین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے تعاون کریں اور ہر علاقے میں ہر بچے کو حفاظتی ویکسین پلانے میں مدد کریں۔