شاہ محمود قریشی کو شکست، خورشید شاہ، اویس مظفر کامیاب

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

کراچی(جیوڈیسک)غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی این اے 228 عمرکوٹ سے شکست کھا گئے، پیپلزپارٹی کے نواب یوسف تالپور37835 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، شاہ محمود قریشی نے 33985 ووٹ حاصل کیے۔ این اے199سکھر سے پیپلزپارٹی کے سید خورشیدشاہ72584 ووٹ لیکرکامیاب رہے، ان کے مدمقابل فنکشنل لیگ کے عنا یت اللہ نے 27252 ووٹ حاصل کیے۔

پی ایس88 ٹھٹھہ5 سے پیپلزپارٹی کے اویس مظفر27100 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، آزادامیدوارحاجی عثمان ملکانی12300 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔پی پی189اوکاڑہ سے ن لیگ کے چودھری غلام رضا 60120 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔پی ایس56 بدین سے پیپلزپارٹی کے میراللہ بخش تالپور39199 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل فنکشنل لیگ کے عبدالرازق نے 21429 ووٹ حاصل کیے۔

این اے224 بدین سے پیپلزپارٹی کے سردارکمال خان 87670 ووٹ لیکرکامیاب، فنکشنل لیگ کے علی اصغرہالیپوٹو44900 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔این اے40 قبائلی علاقے سے آزادامیدوارمحمد نذیرخان18007ووٹ لیکرکرکامیاب، آزادامیدواراورنگز یب خان14800ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔ پی ایس28 نوابشاہ سے پیپلزپارٹی کے ڈاکٹربہادرخان ڈاہری68495 ووٹ لیکرکامیاب، فنکشنل لیگ کے غلام حیدرراہو7404ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔