شاہ زیب کی والدہ نے 35 کروڑ روپے کی ڈیل کا دعوی مسترد کر دیا

Shah Zeb Mother

Shah Zeb Mother

کراچی (جیوڈیسک) مقتول شاہ زیب کی والدہ نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ایسی کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور وہ اپنے پاسپورٹس سے یہ بات ثابت کرسکتی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق ڈیل کے حوالے سے آنے والی خبریں ان کے خلاف مہم ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ انسداددہشت گردی ایکٹ 7 کے تحت مجرموں کورہائی نہیں مل سکتی، مجرموں کو قتل کیس میں معافی تومل سکتی ہے لیکن دہشت گردی کا مقدمہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔