کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے ضلع کونسل ہال لاہور ٹائون ہال میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرز افراد کیلئے ویل چیئرز کا عطیہ

لاہور : کرن ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال لاہور (ٹائون ہال) میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرز افراد کیلئے ویل چیئرز کا عطیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرن ویلفیئرفائونڈیشن کی صدر روبی دانیال ‘جنرل سیکرٹری ایم عبداللہ ‘پنجاب فائر بریگیڈ انقلابی ورکرز یونین کے صدر منیر احمد خان’فائر آفیسر راجہ محمد اشفاق’ عارف محمود’ سخاوت حسین’رحمت گجر’لال خان اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

ضلع کونسل ہال لاہور(ٹائون ہال) میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرزافراد جو اپنی پنشن لینے آتے ہیں انہیں بینک تک جانے میں کافی دقت اور مشکل پیش آتی ہے جس کیلئے کرن ویلفیئر فائونڈیشن نے 2ویل چیئرز ان کیلئے عطیہ کی ہیں۔اس موقع پر ضلع کونسل ہال لاہور (ٹائون ہال) میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرزافراد ضلع کونسل ہال لاہور(ٹائون ہال) میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرز افراد کرن ویلفیئرفائونڈیشن کی صدر روبی دانیال نے کہا کہ جن افراد نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات اس وطن کی حدمت میں گزار دئیے اور آج وہ خود محتاج ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ان کی ہر طرح سے خدمت کریں۔انسانیت کی خدمت کرنا کسی ثواب سے کم نہ ہے۔

پنجاب فائر بریگیڈ انقلابی ورکرز یونین کے صدر منیر احمد خان نے کرن ویلفیئر فائونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور کرن ویلفیئر فائونڈیشن اس وقت عظیم کام کر رہی ہے۔ کرن ویلفیئر فائونڈیشن ,طرف سے ضلع کونسل ہال لاہور ٹائون ہال میں بزرگ ضعیف اور معذور پنشنرزافراد کیلئے ویل چیئرز کا عطیہ