کوہاٹ : لوڈشیڈنگ پر مشتعل افراد کا احتجاج، گرڈ اسٹیشن کا دروازہ توڑ دیا

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ سے پریشان افراد نے پنڈی روڈ پر واقع گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، اور گرڈ اسٹیشن کا مرکزی دروازہ توڑ دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے رمضان المبارک میں 20 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ظلم اور زیادتی ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔