کوہاٹ میں دستی بم حملے میں 2 خواتین اور ایک بچہ زخمی

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) میں دستی بم حملے میں دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقے توغ میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ھسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ تھانہ صدر میں نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔