کوٹ مومن سرگودھا کے قریب کار پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کے قریب کار پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مقتولین اور ملزمان کے درمیان خاندانی دشمنی تھی۔ مقتولین قتل کے مقدمے کی پیروی کیلیے عدالت جا رہے تھے۔ جاں بحق افرادمیں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کاتعلق گوندل برادری سے ہے۔