خیبر پختونخوا میں نیٹو سپلائی روکنے سے پیغام گیا کہ قوم متحد نہیں: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ صرف خیبر پختو نخوا میں نیٹو سپلائی روکنے سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہماری قوم میں اتحاد نہیں، ڈرون حملے بند کرانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف خیبر پختو نخوا میں نیٹو سپلائی روکنے سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہماری قوم میں ایکا نہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈرون گرانے کااعلان کیا تھا، انتظار کر رہے ہیں کہ ڈرون کب گرائے جائیں گے۔

ڈرون گرے تو بطور اپوزیشن حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ڈالر کو 100 روپے سے اوپر جانے نہیں دیا۔