مشکل وقت میں ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سیریز جیتنی چاہیے تھی، جنوبی افریقہ کواس کے گرانڈ پرہرانا اچھی بات ہے، مشکل وقت میں ٹیم کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینا چاہیے۔

کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور مقصود نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ میں سیریز کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی، ورلڈ کپ سے پہلے اچھا پر فارم کرنا ضروری ہے، ایسا نہیں ہو سکتا سینئرپر فارم نہ کرے اور جو نیر کی پر فارمنس سے ٹیم جیت جائے۔

انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیاکے لوگ اچھے لوگوں کا ذکر کیوں نہیں کرتے، میڈیا میں ہیکل جیکل بیٹھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہیکل جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کیے، بلاول بھٹی، انور علی اور صہیب مقصود نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔