کرم ایجنسی : چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد، 2 افراد گرفتار

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر گاڑی سے توپ کے پینتیس گولے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کے مطابق اطلاع ملی کہ لوئر کرم ایجنسی کے راستے سے خطرناک اسلحہ منتقل کیا جا رہا ہے جس پر پولیٹکل حکام نے مختلف چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی سخت کردی اور ناکہ بندی کے دورا ن لوئر کی افغان سرحدی چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔