لاہور : چلڈرن ھسپتال میں خسرہ سے بچہ جاں بحق

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لاہور خسرے کے خلاف خصوصی مہم کے باوجود اموات جاری ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں اوکاڑہ کا نو ماہ کا زین جاں بحق ہو گیا۔

پنجاب میں اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہو گئی ہے جبکہ سترہ ہزار نو سو پچاسی بچے متاثر ہوئے ہیں۔