ملتان : کپڑا بیچنے کے بہانے گھر میں گھس کر ڈاکا ڈلوانے والی عورت پکڑی گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں میپکو ملازم کے گھر سے چار ڈاکووں نے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ علاقہ مکینوں نے ڈاکووں کی مبینہ ساتھی خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے پیراں غائب میں رہائش پذیر میپکو ملازم مہر اکرم نے الزام لگایا کہ ایک خاتون کپڑے بیچنے کے بہانے اس کے گھر میں داخل ہوئی۔

اس دوران خاتون کے چار ساتھی بھی زبر دستی گھر میں گھس گئے جنھوں نے 2 گھنٹے تک گھر والوں کو یرغمال بنائے رکھا۔ خاتون کے چار ساتھی 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے لیکن علاقہ مکینوں نے ان کی مبینہ ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔