لاہور میں ڈینگی کے وار، مزید 6 افراد جان سے گئے

Dengue Patients

Dengue Patients

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں ڈینگی سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی کے 19595 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 81 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 32، گوجرانوالہ سے 16 اور سرگودھا سے ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں مزید 6 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14525 کیسز سامنے آئے ہیں اور لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1438 مریض داخل ہیں جب کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2106 مریض داخل ہیں۔