لاہور، ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، مزید 3 افراد مرض کا شکار ہو گئے

Lahore Dengue

Lahore Dengue

لاہور (جیوڈٰسک) لاہور میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا، مزید تین افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

گرمی کی شدت میں کمی اور بارشوں کے کھڑے پانی کے باعث ڈینگی تیزی سے پنپنے لگا ہے،شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے تین نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ ڈینگی کا شکار ہونے والوں میں شرق پور کی رہائشی آٹھ سالہ ملائیکہ جناح ہسپتال جبکہ چھبیس سالہ رضا اور چودہ سالہ صبا میو ہسپتال میں داخل ہیں۔ پنجاب میں اب تک رواں سال میں بائیس افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔