لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کی خودکشی کی کوشش

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں خاتون نے ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ،وکیلوں اور پولیس اہلکاروں نے روک لیا ، قصور کی رہائشی خاتون نادرہ بی بی کے بیٹے پر منشیات کا مقدمہ چل رہا تھا۔

ہائی کورٹ میں بیٹے کی ضمانت منسوخ ہونے پر نادرہ بی بی دلبرداشتہ ہو گئی اور خودکشی کرنے کے لیے ہائی کورٹ کی ٹینکی پر چڑھ گئی اس نے خود کو موت کے حوالے کرنے کے لیے نیچے کود نا چاہا اس دوران وکلا اور پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اورمنت سماجت کر کے اسے خودکشی سے روک لیا۔