لاہور: نئے بلدیاتی نظام میں 113 یونین کونسلز کا اضافہ

Municipal law

Municipal law

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ بلدیات کی جانب سے لاہور کی 263 یونین کونسلوں کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے سابقہ نظام کے تحت لاہور میں 150 یونین کونسلز تھیں۔ یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرستیں حلقہ بندی آفیسر اور اسسٹنٹ حلقہ بندی آفیسر کے دفاتر کے باہر آویزاں کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے یونین کونسلوں پر اعتراضات اور تجاویز 23 اکتوبر تک وصول کی جائیں گی۔ ڈی لمیٹیشن کے سلسلے میں کمشنر ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی کو اپیل کے بعد یونین کونسلوں کی حتمی فہرست 3 نومبر کو آویزاں کی جائیں گی۔

یونین کونسلوں کی تشکیل ریونیو تحصیل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ضلع لاہور میں پانچ تحصیلیں شامل ہیں۔ تحصیل سٹی کی 121 اور ماڈل ٹائون کی 57 یونین کونسلیں بنائی گئی ہیں۔