سیالکوٹ : 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اسد سرفراز کے مطابق گذشتہ رات رحمان نامی ملزم نے 4 سالہ بچی کو گلی میں کھیلتے ہوئے اٹھایا اور کھیتوں میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔