لاہور: مسلح افراد نے ماں بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) رستم پارک گلشن راوی میں چند مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے آمنہ بی بی انکی بیٹی ثنا اور ایک عزیز شہزاد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ایک بچہ اویس بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چھ تھی اور وہ موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔

پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ واردات کے دوران مقتولہ آمنہ کی بیٹی زنیرہ نے چھت پر چھپ کر جان بچائی۔ دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کے قریبی عزیزوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔