لاہور پولیس کا سرچ آپریشن، 6 غیر ملکیوں سمیت درجنوں افراد گرفتار

Police Operation

Police Operation

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 6 غیر ملکیوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گلبر گ کی مکہ کالونی میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن میں 6 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان افراد کا تعلق افریقی ملکوں سے ہے، یہ افراد اپنے شناختی کوائف پیش نہیں کر سکے، اس لیے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت کاررائی کی جائے گی۔

گلبرگ کے علاوہ بھاٹی، لوہاری، لوئرمال اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔